اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایک افطار میں شوکت خانم اسپتال کے لیے 20 کروڑ روپے کے ریکارڈ عطیات جمع ہوئے۔
سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ سب افطار کے موقع پر شوکت خانم اسپتال کے لیے 20 کروڑ روپے کے ریکارڈ عطیات جمع ہوئے۔ جس پر انہوں نے عطیات دینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
I want to thank the donors at the Islamabad SKMTH fundraising iftar last night where a record Rs 20 crores was raised.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 20, 2019
وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں قومی کرکٹر آصف علی کی بیٹی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آصف علی اور ان کی فیملی کے دُعا گو ہوں۔
یہ بھی پڑھیں کرکٹر آصف علی کی بیٹی انتقال کر گئی
عمران خان نے آصف علی کو دُعا دیتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک آصف علی اور ان کے اہلخانہ کو قیمتی نقصان برداشت کرنے کاحوصلہ عطا کرے۔
My condolences and prayers go to Asif Ali & his family on the passing of his daughter from cancer. May Allah give them strength to bear such a precious loss.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 20, 2019
واضح رہے کہ کرکٹر آصف علی کی کمسن بیٹی کینسر کے مرض میں مبتلا تھی اور گزشتہ ایک ماہ سے امریکہ کے اسپتال میں زیر علاج تھی۔ آصف علی کی دو سالہ بیٹی نور فاطمہ کو فور اسٹیج کا کینسر تھا۔