اسٹاک مارکیٹ 596 پوائنٹس کی کمی پر بند



اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران شدید مندی دیکھی گئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 596 پوائنٹس کی کمی سے 35035 پر بند ہوا۔

فوٹو: ہم نیوز

بدھ کو اسٹاک مارکیٹ کے کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز شدید مندی کا رجحان موجود رہا۔ دوپہر 12 بجے تک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 633 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 100 انڈیکس 34 ہزار 997 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔ ایک دن میں انڈیکس میں 1.70 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

فوٹو: ہم نیوزاسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ملا جلا رجحان موجود تھا۔ کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 96 پوائٹس اضافہ کے ساتھ 35 ہزار 697 پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 319 پوائنٹس کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس 35 ہزار 313 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کو آمدن میں کمی پوری کرنے کیلئے اضافی ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں،ورلڈ بنک

کے ایس ای 100 انڈیکس میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 20,301,760 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستان روپوں میں اتنی 742,574,945 مالیت بنتی ہے۔

گزشتہ روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان موجود رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 25 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ بند ہوئی تھی۔

منگل کو کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 59 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 180 پوائنٹس کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا تھا۔

گزشتہ روزکے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 54,578,960 شیئرز کی لین دین ہوئی تھی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 2,481,822,654 بنتی ہے۔

پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتا رہا تھا جبکہ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 517 پوائنٹس کی کمی کے بعد 35 ہزار 605 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث سرمایہ کار انتہائی محتاط ہو گئے۔ ایک دن میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1.45 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 3 سال 4 ماہ کی کم ترین سطح پر بند ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں