زیتون کا تیل، قدرت کا انمول تحفہ


تیل انسانی غذا میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے، کسی بھی کھانے کو ذائقہ دار بنانے میں تیل کا بہت اہم کردار ہے۔ غذایت کے نکتہ نظر سے بھی اس کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔  یوں کہہ لیں کہ اس کے بنا کھانے کو مکمل تصور نہیں کیا جاتا ہے۔

قدرت نے کھانے کا تیل بھی کئی شکلوں میں انسانوں کے لیے پیدا کیا ہے، اس کی اقسام میں ناریل، کوکنگ آئل، بادام، سرسوں اور زیتون کا تیل قابل ذکر ہیں لیکن زیتون کا تیل انسانی تاریخ سے لے کر دور جدید تک سب سے زیادہ اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔

زیتون کے تیل میں شامل فیٹی ایسڈز، وٹامنز اور دیگر اجزا صحت کے لیے بہت فائدے مند ہیں۔

زیتون ایک ایسا پھل ہے جو اپنے اندر ان گنت فوائد رکھتا ہے اور یہی اس کے تیل میں بھی پائے جاتے ہیں۔ اس کے چند اہم فوائد حسب ذیل ہیں۔

زیتون کے فوائد:

بڑھا ہوا پیٹ اندر کرے

بڑھے پیٹ سے تنگ افراد کے لیے زیتون کا تیل بہت سودمند ہے۔ اگر اسے مستقل بنیادوں پر استعمال کیا جائے تو پیٹ کی جربی سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔

آنتوں کے لیے بہترین ہے

زیتون کا تیل انسانی آنتوں کے لیے بہت کارآمد ہے۔ اس کا استعمال آنتوں کے نظام کو ٹھیک کرتا ہے اور قبض سے بھی چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔

جلد اور ناخن کو ملائم بناتا ہے

انسانی جلد ہو یا انگلیوں کے ناخن، زیتون کے تیل کا استعمال دونوں کی سختی دور کر کے انہیں ملائم بنا دیتا ہے۔ یہ جلد اور ناخنوں کو نم رکھتا ہے اور بالوں کی نشوونما بھی کرتا ہے۔ اس کا ہیئر اسکن ماسک بھی بنا کر لگایا جاسکتا ہے۔

جگر کی صفائی کے لیے بہترین:

زیتون کا تیل جگر کو صاف کرتا ہے اور زہریلے مواد کا خاتمہ کرتا ہے اور اندرونی نظام کی صفائی کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صحت اور جلد کے لیے لیموں کے ناقابل یقین فوائد

دل کے لیے مفید:

کولیسٹرول دل کے لیے بہت نقصان دہ ہے۔ اس کی دو اقسام ہوتی ہیں ایک ایل ای ڈی اور دوسری این ڈی ایل ان میں سے ایل ای ڈی بہت نقصان دہ ہے جبکہ این ڈی ایل فائدے مند ہے۔ زیتون کے تیل کے استعمال سے نقصاندہ کولیسٹرول کی سطح کو کم رکھا جاسکتا ہے۔

جسمانی دفاعی نظام کی مضبوطی:

بیماریوں سے لڑنے کے لیے جسمانی دفاعی نظام کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے  اور زیتون کے تیل کے استعمال سے اسے مضبوط بنایا جاسکتا ہے کیونکہ اس میں موجود فیٹی ایسڈز جسمانی دفاعی نظام کو بہتر بناتے ہیں  اور اس طرح سے موسمی بیماریوں سے بچ جاسکتا ہے۔

دماغ کو صحت مند رکھے:

پورے جسم کو کنٹرول کرنے والا دماغ بہت اہمیت کا حامل ہے اور اس جسمانی صحت کے لیے اس کا صحت مند ہونا بھی بہت ضروری ہے اور دماغ کو سب سے زیادہ ضرورت آکسیجن کی ہوتی ہے۔ اگر دماٖغ کو مکمل آکسیجن نہ ملے تو مضر صحت فری ریڈیکلز کی تعداد میں اضافہ ہوجاتا ہے اور یہ دماغی کمزوری اور الزائمر کا باعث بھی بن سکتا ہے لیکن زیتون کے تیل کے استعمال سے اس سے بچا جاسکتا ہے۔

شوگر کو کنٹرول کریں: 

زیتون کے تیل کو شوگر یعنی ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے بہت فایئدے مند سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ جسم میں کولیسٹرول اور گلوکوز کی مقدار کم کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں