کیرولینا: یونیورسٹی آف نارتھ کیرولینا میں ہونے والی فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔
عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ فائرنگ کے بعد یونیورسٹی کی کیمپس کا لا ک کردیا گیا ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبا کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔ پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے یونیورسٹی کیمپس میں سرچ آپریشن بھی کیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کرنے والا نوجوان یونیورسٹی کا طالبعلم ہے۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی عمریں 17 سے 18 سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں۔
عینی شاہدین کے حوالے سے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ مطابق فائرنگ کے بعد یونیورسٹی کی لائبریری اور دیگر کمروں سے طلبا کو بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔