ملتان :ملتان میں ڈائیریا کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جارہاہے کہ ڈائیریا اور اسہال کی وبا تیزی سے پھیل سکتی ہے ۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ چلڈرن اسپتال ملتان میں میں روزانہ ڈائیریا سے متاثرہ لگ بھگ چھ سو سے سات سو بچے لائے جارہے ہیں ۔
بچوں کے علاوہ بڑوں میں بھی ڈائیریا اور اسہال کی شکایات عام ہور ہی ہیں۔ سرکاری اسپتالوں کے علاوہ پرائیوٹ اسپتالوں میں بھی مریض آرہے ہیں۔ ڈاکٹرزنے مشورہ دیاہے کہ شہری پانی ابال کرپیئیں اورباہر کی چیز کم کھائیں۔ڈاکٹرزنے شہریوں کوگرمی سے بچنے کامشورہ بھی دیاہے۔
ڈاکٹروں نے والدین کو بچوں کے کھانے پینے میں احیتاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔
یاد رہے قومی ادارہ صحت نے موسمی بیماریوں سے آگاہی سے متعلق گزشتہ دنوں انتباہی مراسلہ بھی جاری کیاہے۔
این آئی ایچ کے 44ویں سہہ ماہی مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ وبائی امراض کا براہ راست تعلق موسم سے ہے جس میں چکن گونیا، اسہال، کانگو بخار، ڈینگی بخار، لیشمینیا، خسرہ، کالی کھانسی، پولیو، ٹائیفائیڈ اور نیگلیریا شامل ہیں۔
قومی ادارہ صحت کی جانب سے حکام اور متعلقہ اداروں کو احتیاطی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ بین الاقوامی طور پر صحت عامہ کو لا حق خطرات جیسے ایبولا اور کورونا وائرس کے حوالے سے بھی اس رسالے میں آگاہی دی گئی ہے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق اس مراسلے کو شائع کرنے کا مقصد وبائی امراض پھیلنے سے قبل وفاقی، صوبائی اور ضلعی محکمہ صحت کے حکام اور ماہرین کو خبردار کرنا ہے، اس کے علاوہ اس کا کام امراض پھیلنے کی صورت میں بروقت نمٹنے کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ کم سے کم لوگ ان امراض کا شکار بن سکیں۔
اس مراسلے کے ذریعے صحت عامہ سے متعلقہ اداروں کو موسمی خطرات پر مسلسل نظر رکھنے اور تمام ممکنہ اقدامات لینے کی ہدایت بھی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے:موسم بہار، قومی ادارہ صحت کا انتباہی مراسلہ جاری