سری لنکا میں دھماکے: اسلام آباد اور پنجاب میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

فائل فوٹو


اسلام آباد: ایسٹر کے موقع پر سری لنکا دھماکوں کے بعد اسلام آباد اور پنجاب میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں  چرچوں پر 1000 سے زائد افسران و جوان ڈیوٹی سرنجام دے رہے ہیں اور تمام داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد میں پولیس کی پٹرولنگ کو بھی مزید موثر بنا دیا گیا ہے

تمام زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کو ڈیوٹیز کو بریف کرنے اور چیک کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

آئی جی پنجاب کیپٹن (ر )عارف نواز خان نے ایسٹر کے موقع پر صوبہ بھرمیں سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت دی ہے کہ تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز خود فیلڈ میں جاکر حساس گرجا گھروں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں اور ایسٹر کی خوشیاں منانے والے مسیحی برادری کے بہن بھائیوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:سری لنکا: ایسٹر کے موقع پر دھماکوں میں 138 افراد ہلاک 400 زخمی

جنوبی افریقہ: چرچ کی دیوار گرنے سے 13 ہلاک 16 زخمی

مسیحی  عبادت گاہوں کی چھتوں پر سنائپرز اور اندر سادہ لباس میں کمانڈوز کو تعینا ت کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔ گرجا گھروں کے ساتھ ساتھ تفریحی مقامات بشمول پارکس اور دیگر پکنک پوائنٹس کی سیکیورٹی کیلئے اضافی دستے تعینات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

پارکس کے اینٹری اور ایگزیکٹس پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے سکیورٹی چیکنگ کو یقینی بنانے کا کہا گیا ہے
آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ جب تک تمام فیملیز تفریحی مقامات سے واپس نہ چلی جائیں سیکیورٹی پر مامور افسران واہلکار اپنے پوائنٹس ہرگز نہ چھوڑیں۔

دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے۔  پاکستان میں مسیحی عبادتگاہوں کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر دھماکوں میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں بھی گرجا گھر کی دیوار گرنے سے 13 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے ہیں۔


متعلقہ خبریں