ورلڈ کپ2019: قومی کھلاڑیوں کے اہلخانہ ساتھ نہیں جاسکیں گے

مشن ورلڈ کپ: قومی کھلاڑیوں کے اہلخانہ ساتھ نہیں جاسکیں گے

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ورلڈکپ2019 کے دوران اہلخانہ کو اپنے ساتھ نہیں لے جاسکیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے البتہ ورلڈ کپ سے قبل دورہ انگلینڈ پر اہلخانہ کو لے جانے کی اجازت دی ہے۔

ماضی میں غیر ملکی دوروں پر نہ صرف کھلاڑیوں کے اہلخانہ بلکہ  ٹیم مینیجمنٹ کے اہل خانہ بھی تواتر کے ساتھ جاتے رہے ہیں۔

پی سی بی کے ایسے فیصلے ماضی میں کھلاڑیوں اور بورڈ انتظامیہ کے درمیان تناؤ کا سبب بنتے رہے ہیں۔ علاوہ ازیں دنیا بھر کے کھلاڑی غیر ملکی ٹورز میں اپنے اہلخانہ کو ساتھ لے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ2019 کیلئے پاکستان کا اسکواڈ

ورلڈکپ2019 کیلئے بھارت اور بنگلہ دیش کا اسکواڈ

ورلڈ کپ 2019 30 مئی سے جولائی 14 کے درمیان انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔

میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم 31 مئی سے اپنے سفر کا آغاز کرے گی اور اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی جب کہ تین جون کو گرین شرٹس کا مقابلہ میزبان انگلینڈ سے، سات جون کو سری لنکا سے اور 12 جون کو آسٹریلیا سے ہو گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا روایتی حریف بھارت سے ٹاکرا 16 جون کو اولڈ ٹریفورڈ میں ہو گا۔ شاہین 23 جون کو جنوبی افریقا، 26 جون کو نیوزی لینڈ، 29 جون کو افغانستان اور 5 جولائی کو بنگلہ دیش سے مقابلہ کریں گے۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے فائنل مقابلے کا میدان 14 جولائی کو لارڈز میں سجے گا۔

30 مئی سے 14 جولائی 2019 تک ہونےوالا ٹورنامنٹ 1992 ورلڈ کپ کی طرح راؤنڈ رابن اور ناک آؤٹ فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں