ادویات کی قیمتوں میں ازخود اضافہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون میں تیزی



اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے وزیر صحت عامر کیانی کے حکم پر ادویات کی قیمتوں میں ازخود اضافہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

پشاور میں ڈریپ نے مدینہ انٹرپرائز پر چھاپہ مار کر پانچ ادویات کا بھاری اسٹاک قبضے میں لے لیا ہے۔ کراچی میں گارڈن مارکیٹ میں اضافی قیمت پر فروخت ہونے والی ادویات کا اسٹاک بھی پکڑ لیا گیا ہے۔

ڈریپ نے لاہور میں غیر قانونی اضافہ کرنے والی کمپنیوں کے ڈسٹری بیوشن پر بھی چھاپہ مارا۔

عامر کیانی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اضافے میی ملوث کمپنیوں کو واضح پیغام ہے کہ عوام کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

انہوں نے کہا کہ قانون شکنی کرنے پر سخت ترین ایکشن اور سزا اور بھاری جرمانے ہوں گے۔

چھ اپریل کو بھی وفاقی وزیرکی ہدایت پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے غیر قانونی طور پر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 143 ادویات قبضے میں لے لی تھیں، غیر قانونی اضافے میں ملوث ادویہ ساز کمپنیوں کو بھاری جرمانے بھی کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ادویات کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،عامر کیانی 

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے ادویات کی قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے 72 گھنٹوں میں قیمتیں پرانی سطح پر لانی کی ہدایت کی تھی۔

واضح رہے ڈریپ نے ادویات کی قیمتوں میں نو سے 15 فیصد اضافے کی اجازت دی تھی لیکن کئی کمپنیوں نے ادویات میں 15 سے 35 فیصد از خود اضافہ کردیا تھا۔


متعلقہ خبریں