لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سرفراز احمد کو عارضہ قلب کے باعث لندن میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
معروف صحافی مرزا اقبال بیگ نے 70سالہ سابق کرکٹر کی تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔
Pakistan’s former Test fast bowler Sarfraz Nawaz is admitted in London’s hospital due to heart problem. 70 years old Sarfraz played 55 Test and took 177 wkts while in 45 ODI’s he got 63 wkts beside taking 1005 first class wkts. pic.twitter.com/dSC2Z87uQk
— Mirza Iqbal Baig (@mirzaiqbal80) April 12, 2019
اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز کو لندن کے اسپتال میں عارضہ قلب کے باعث داخل کردیا گیا ہے۔
سرفراز نواز نے 55 ٹیسٹ میچوں میں 177 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 45 ایک روزہ میچز میں ان کی وکٹوں کی تعداد 63 تھی۔
فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کی وکٹوں کی تعداد 1005 تھی۔
یوں تو سرفراز نواز کی کئی پرفارمنسز یادگار ہیں تاہم 1979 میں میلبورن کے میدان پر آسٹریلیا کے خلاف ان کی 9 وکٹوں کو آج بھی کرکٹ شائقین یاد کرتے ہیں۔