گرمی کی شدت برقرار، مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

گرمی کی شدت برقرار، مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور گرم رہے گا جب کہ اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور پشاور سمیت بعض شہروں میں بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرچ چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جب کہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں گرم رہے گا۔ جڑواں شہروں سمیت مالاکنڈ ،ہزارہ ،کوہاٹ، پشاور اور بنوں کے کچھ مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا کے علاقہ میر کھانی 18 ملی میٹر، دروش 3 ملی میٹر اور بنوں میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ استور 5 ملی میٹر، بگروٹ 2 ملی میٹر، گڑھی دوپٹہ میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ہفتہ کو سب سے زیادہ گرمی پڈعیدن، جیکب آباد 45 ڈگری سینٹی گریڈ، مٹھی، سکھر، لسبیلہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ، رحیم یار خان، روہڑی، دادو، لاڑکانہ، تربت، موہن جودڑو اور شہید بینظرآباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں ملک کے مختلف حصوں کے درجہ حرارت میں اضافہ

ملک بھر میں شدید گرمی کے باعث ٹھنڈے مشروبات کے استعمال میں اضافہ ہو گیا ہے جب کہ دن میں بھی شہری باہر نکلنے سے احتیاط کر رہے ہیں۔

شدید گرمی کے باعث بازاروں میں بھی خریداروں کا رش معمول سے کم ہو گیا

گزشتہ روز ہفتہ کو بھی ملک بھر میں سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمکا اور گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا تاہم مالاکنڈ، بنوں ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بادل برسے۔

جڑواں شہروں سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں کے درجہ حرارت میں اچانک اضافہ ہوا جس کی وجہ سے موسم انتہائی گرم ہو گیا جب کہ ملک کے بیشتر علاقوں کا موسم بھی خشک رہا۔


متعلقہ خبریں