طیارے میں سوار شخص نے سب کو الجھن میں ڈال دیا

طیارے میں سوار شخص نے سب کو الجھن میں ڈال دیا

فوٹو: انٹرنیشنل میڈیا


لاس اینجلس: بوسٹن سے لاس اینجلس جانے والے طیارے میں سماعت اور بینائی سے محروم شخص نے کال بٹن دبا کر سب کو الجھن میں ڈال دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق زمین سے ہزاروں فٹ کی بلندیوں پر محوپرواز طیارے میں اس وقت پریشانی کی لہر دوڑ گئی جب ایک کال بٹن دبانے والا شخص سننے اور دیکھنے کی صلاحیت سے محروم تھا جب کہ جہاز کا عملہ اس شخص کی بات سمجھنے اور سمجھانے سے قاصر تھا۔

جہاز کے عملے نے لاؤڈ اسپیکر پر فوری مدد کا اعلان کرتے ہوئے مسافروں سے پوچھا کہ کیا کوئی ایسا شخص یہاں موجود ہے جو اس معاملے میں ان کی مدد کر سکے۔

الاسکا ایئر لائنز کے طیارے میں اعلان کیا گیا کہ کیا کوئی ایسا مسافر موجود ہے جو امریکی سائن لینگویج سمجھ سکتا ہو۔

طیارے کے عملے نے صورت حال واضح کرتے ہوئے مسافروں کو بتایا کہ جہاز پر ایک ایسا مسافر موجود ہے جو سننے اور دیکھنے کی صلاحیت سے محروم ہے۔ عملہ اس کا مدعا سمجھنے سے قاصر ہے اور اس کے ساتھ کوئی اور بھی نہیں جو مدد کر سکے۔

طیارے میں سوار 15 سالہ مسافر کلارا نے کال بٹن دبایا اور عملے کو ان کی پریشانی حل دور کرنے کا یقین دلایا۔

کلارا ڈیلیکسیا کا شکار ہونے کی وجہ سے گزشتہ ایک سال سے امریکی سائن لینگویج سیکھ رہی تھی جس کی وجہ سے وہ متاثرہ مسافر کے ہتھیلی پر انگلیوں کی مدد سے اپنی بات سمجھا سکتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں کشمیری طلبا کی مدد جرم بن گئی: بھارتی صحافی کو جان کی دھمکی

طیارے میں سوار سننے اور دیکھنے کی صلاحیت سے محروم 64 سالہ ٹم کک کا ہاتھ پکڑ کر کلارا نے سب سے پہلے اس کا حال پوچھا۔ جواب میں کک نے پانی مانگا۔

مسافر نے کلارا کی دوبارہ مدد اس وقت مانگی جب وہ وقت جاننا چاہتا تھا جب کہ تیسری بار پھر کلارا کو بلائے جانے پر وہ مسافر ٹم کے ساتھ ہی بیٹھ گئی اور اس سے ذاتی زندگی کے بارے میں باتیں کرنے لگی۔

کلارا نے طیارے کے عملے کو آگاہ کیا کہ ٹم اکیلا پن محسوس کر رہا تھا اور وہ کسی سے بات کرنا چاہتا تھا اور کلارا کی موجودگی سے ٹم کو خوشی محسوس ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں