فیصل آباد: وکلا گروپوں میں تصادم، ہوائی فائرنگ


فیصل آباد کی ضلع کچہری میں وکلا گروپ آپس میں لڑے پڑے۔ دونوں گروپوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی اور اسلحے کا کھلے عام مظاہرہ کیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق جھگڑا عدالت میں ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی وجہ سے ہوا۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

خیال رہے کہ وکلا گروپوں کے درمیان تصادم کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ گزشتہ سال دسمبر میں فیصل آباد میں ہی اسی طرح کا واقعہ پیش آیا تھا۔ تب بھی دو وکلا گروپوں کے درمیان تصادم ہوگیا تھا۔

گزشتہ سال دسمبر میں جہانیاں میں پرانی دشمنی پر کچہری کے باہر وکلاء چیمبرز کے سامنے موٹر سائیکل سوار مخالفین کی فائرنگ کے نتیجے میں ماں بیٹی جاں بحق جبکہ خان پور میں تعلقات کے شبہ پر زمیندار کو قتل کر دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں