فورٹ عباس: بچی کو آگ لگانے کا معاملہ، تین ملزمان گرفتار


بہاولنگر: گزشتہ روز فورٹ عباس میں جعلی پیر کی جانب سے بچی کو آگ لگائے جانے کے معاملے پر پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈی ایس پی حسن محمود کے مطابق ملزمان میں محمد حسین، محمد وسیم اور محمد انور کو گرفتار کر لیا گیا ۔

گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ضلع بہاول نگر میں فورٹ عباس میں جعلی پیر کے چیلے نے جن نکالنے کے لیے دس سالہ بچی کو مبینہ طور پر آگ لگا دی۔

مزید پڑھیں: جعلی پیر نے جن نکالنے کے بہانے 10 سالہ بچی کو آگ لگا دی

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ چک 228 نائن آر میں پیش آیا۔ پیر کے چیلے نے کوئلے جلا کر جن نکالنے کی کوشش کی جس سے بچی کا گلہ جھلس گیا۔

تفصیلات کے مطابق آمنہ بی بی کو بیمار ہونے کی وجہ سے والدین پیر کے پاس لیکر گئے تھے جس نے بچی پر جن کا سایہ بتاتے ہوئے علاج شروع کردیا۔

دس سالہ بچی کی چیخوں پر گاؤں کے لوگ بھی جمع ہوگئے۔ آمنہ بی بی کو بے ہوش ہونے پر ریسکیو ٹیم اطلاع پر موقع پر پہنچ گئی۔

10 سالہ آمنہ بی بی کو شدید تشویشناک حالت میں بہاولپور وکٹوریہ اسپتال (بی وی ایچ) منتقل کیا گیا۔

ترجمان بی وی ایچ ڈاکٹر جہانزیب خان کے مطابق بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے، بچی کا 8 سے 10 فیصد جسم جلا ہے۔


متعلقہ خبریں