گوادر: مسلح افراد کی فائرنگ سے گارڈ جاں بحق، ایک مزدور زخمی

گوادر: مسلح افراد کی فائرنگ سے گارڈ جاں بحق، ایک مزدور زخمی

فائل فوٹو


گوادر: بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر کے قریب جورکان میں کریش کے پلانٹ پر مسلح افراد نے فائرنگ کی ہے

فائرنگ سے پرائیوٹ کمپنی کا سیکیورٹی گارڈ جاں بحق او ایک مزدور زخمی ہوگیا ہے۔

زخمی اور جاں بحق گارڈ کی میت کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر واقعہ کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

چند ماہ قبل جیوانی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پانچ مزدور جاں بحق اور دوزخمی ہوگئے تھے۔

اس سے قبل بھی بلوچستان میں مزدوروں پر فائرنگ کے واقعات ہوتے رہے ہیں اور متعدد مزدور ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایف اے ٹی ایف کی سفارشات کی روشنی میں صوبے میں قائم خیراتی فلاحی اداروں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

سیکریٹری داخلہ بلوچستان حیدر علی شکوہ کی صدارت میں ایف اے ٹی ایف سفارشات سے متعلق ایک اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس کی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں رجسٹرڈ این جی اوز کی تعداد 1499، 807 تعلیمی سوسائیٹیز، 100 مساجد، 18 چرچ اور 40 امام بارگاہ ہیں۔


متعلقہ خبریں