بھکر:ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہو گئی

بھکر:ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہو گئی

بھکر:جیسے والا کے قریب مسافر بس نے  طالبات کے رکشہ کو کچل دیا ۔ حادثہ میں 7 طالبات اور رکشہ ڈرائیور سمیت 8 افراد جاں بحق  ہوگئے ہیں۔

رکشہ میں سوار طالبات اور رکشہ ڈرائیور بس کے نیچے پھنس گئے  تھے۔ بس کے نیچے پھنسے افراد کو نکالنے کے لیئے امدادی کارروائیاں کی گئیں ۔ طالبات امتحان دینے کے بعد امتحانی سینٹر سے واپس آ رہی تھیں ،ایک طالبہ کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیاگیا تھا تاہم وہ اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رہنے کے بعد اتوار کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ مدادی کاموں کی نگرانی ڈی سی بھکر اورڈی پی او نے کی تھی۔

بھکر: مشتعل مظاہرین نے بس کو آگ لگادی

حادثہ کے بعد مقامی افراد نے روڈ کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کرکے احتجاج کیا ۔ مشتعل مظاہرین نے رکشے کو کچلنے والی بس کو آگ لگادی ۔

یہ بھی پڑھیے:جھنگ میں ٹریفک حادثہ،ایک ہی خاندان کے چار افرادجاں بحق

اسکول بس کو حادثہ، 25 بچے زخمی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے  بھکر کے قریب جھنگ روڈ پر ٹریفک حادثے میں طالبات اور رکشہ ڈرائیور کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے۔ وزیراعلیٰ  نے جاں بحق طالبات اور رکشہ ڈرائیور کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے۔زخمی طالبات کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ نے انتظامیہ سے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ عثمان بزدار نے کہاہے کہ حادثے کے ذمہ داران کا تعین کرکے قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔


متعلقہ خبریں