ملتان میں ’’رن مُرید‘‘نامی ہوٹل کے چرچے


ملتان: نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کی طالبہ نے والد کی والدہ کیلئے محبت کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے’رن مرید‘ کے نام سے ڈھابہ نما ہوٹل نما کھول لیا ہے۔

نواز شریف یونیورسٹی کے شعبہ فوڈ سائنسز کی طالبہ عروشیہ نے اپنی ہی یونیورسٹی کے سامنے رن مرید کے نام سے ہوٹل کھول کر سب کو حیران کردیا۔ ہم نیوز نے بات کرتے ہوئے ہوٹل مالکہ نے کہا کہ بچپن سے دیکھا ابو امی کی بہت کیئر کرتے ہیں جہاں سے مجھے یہ نام رکھنے کا خیال آیا۔

عروشیہ نے بتایا کہ لوگ آتے ہیں اور نام دیکھ کر ملے جلے تاثرات کا اظہار کرتے ہیں تاہم دلچسپ نام کے باعث لوگ اس ہوٹل کی جانب خوب متوجہ ہورہے ہیں۔

دیسی ریسٹورنٹ میں ملازمین کو تنخواہ دینے کا طریقہ ولائتی ہے، یہاں کام کرنے والوں کو ہر گھنٹے کے 70روپے دیئے جاتے ہیں۔ نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے کئی طلبہ صرف چند گھنٹے کام کے لئے آتے ہیں جبکہ لذید کھانا کھانے والوں کی بھی کمی نہیں۔

ہوتل کی ایک خاتون ورکر نے ہم نیوز کو اپنے تجربے کے بارے میں بتایا کہ فی گھنٹہ کے حساب سے تنخواہ ملتی ہے 2،3گھنٹے جب فری ہوتی ہوں کام کرتی ہوں ویسے بھی مجھے اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرون ملک جانا ہے وہاں جاکر بھی ایسی ہی جاب ملتی ہے پاکستان سے ہی تجربہ لے کر جاؤں گی۔

ہوٹل پر آئے ایک گاہک نے ہم نیوز کو بتایا کہ ریسٹورنٹ کا نام یونیک ہے کلاس فیلوز لڑکیاں اس نام سے تنگ کرتی ہیں اور مذاق میں کہتی ہیں او رن مرید پر کھانا کھانے چلیں۔

ملتان: ڈھابہ نما ہوٹل کی مالکہ طالبہ عروشیہ

طالبہ کا اپنی ہی یونیورسٹی کے سامنے بزنس کرنا دوسرے طلبہ کو متوجہ کررہا ہے۔ عروشیہ بہت ہ پر امید ہیں کہ آنیوالے دنوں میں کئی دوسرے طالبعلم بھی تعلیم کے ساتھ ساتھ کاروبارشروع کرکےنہ صرف  اپنی زندگی آسان بنائیں گے بلکہ اپنے والدین کا معاشی بوجھ بھی کم کرینگے۔


متعلقہ خبریں