ملک بھر کے 97 اضلاع میں انسداد پولیو مہم جاری

فائل فوٹو


اسلام آباد: ملک بھرکے 97 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا  دوسرا دن ہے۔  جس کے تحت دو کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

مہم کے تحت دو کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اس مہم میں ایک لاکھ 40 ہزار ورکرز خدمات انجام دے رہے ہیں۔ دو قطرے اور عمر بھر کی معذوری سے بچاؤ کے نام سے 97 اضلاع میں پولیو مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

پولیو پروگرام کے مطابق خیبرپختونخوا (کے پی) کے 25 اضلاع بشمول سات قبائلی اضلاع میں 55 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

اسی طرح سندھ کے 20 اضلاع میں 60 لاکھ سے زائد، پنجاب کے 12 اضلاع میں 65 لاکھ سے زیادہ، بلوچستان میں گیارہ لاکھ سے زائد اور اسلام آباد میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ بچوں کو ویکسین پلائی جارہی ہے۔

پولیو پروگرام کی جانب سے والدین سمیت تمام مکتبہ فکر کو مہم کامیاب بنانے کےلیے اپنا کردار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

واضح رہے ایک ماہ قبل کراچی اور لاہور سمیت پاکستان کے دس بڑے شہروں کے گٹر کے پانی میں پولیو وائرس پائے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔

فوکل پرسن بابر بن عطا نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پولیو وائرس کی موجودگی والے شہروں میں فیصل آباد، لاہور، راولپنڈی، کراچی، سکھر، قلعہ عبداللہ، کوئٹہ، ڈی آئی خان، پشاور اور جنوبی وزیرستان کے شہر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا پر پولیو ویکیسن مخالف مواد پر ایکشن کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ وائرس کی تصدیق نشاندہی کرتی ہےکہ بچوں کو پولیو کا خطرہ ابھی بھی مو جودہے۔ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا قومی فریضہ ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ پیر سے شروع ہونے والی مہم میں والدین اپنے بچوں کوانسداد پولیو قطرے ضرور پلائیں۔


متعلقہ خبریں