100 انڈیکس 64 پوائنٹس کمی سے 38547  پر بند

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان سے کاروبار کا آغاز

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام 100 انڈیکس 64 پوائنٹس کمی سے 38547 کی سطح پر ہوا۔

آج 3.46 ارب روپے مالیت کے 8.26کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 95 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

فوٹو: ہم نیوز

بدھ کو کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اور آغاز میں ہی 18 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 38 ہزار 593 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 95 پوائنٹس کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی جب کہ کچھ ہی دیر میں 100 انڈیکس 34 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے دن ملا جلا رجحان رہا

ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 11,363,120 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 619,674,008 بنتی ہے۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان موجود تھا تاہم کے ایس ای 100 انڈیکس 239 پوائنٹس کی کمی کے بعد 38 ہزار 612 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ مارکیٹ کا حجم 7 کروڑ سے زائد حصص کا رہا جن کی مالیت 3 ارب روپے سے زائد رہی۔

گزشتہ کاروباری ہفتہ کے آخری روز جمعہ کو 100 انڈیکس 501 پوائنٹس کی کمی سے 38 ہزار 306 پر بند ہوا تھا۔

جمعہ کو مارکیٹ میں 10 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔ مجموعی سرمایہ کی مالیت 3 ارب 91 کروڑ رہی۔  جمعہ کے پہلے سیشن کے اختتام پر 100 انڈیکس 354 پوائنٹس کمی سے 38453 کی سطح پر آگیا تھا۔

گزشتہ ہفتہ مجموعی طور پر مارکیٹ میں منفی رجحان موجود رہا اور سرمایہ کار ایک بار پھر سرمایہ لگانے میں محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں