سانحہ کرائسٹ چرچ کے تمام شہدا کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیاگیا ہے۔شہدامیں سے12کی شناخت بھی مکمل طورپرکرلی گئی ہے۔
نیوزی لینڈ پولیس کے مطابق شہدا کی میتیں لواحقین کےحوالےکرنےکا کام جلد مکمل کرنےکی کوشش کررہےہیں۔ شہدامیں سے6کی میتیں لواحقین کےحوالےکردی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ جمعے یعنی 15مارچ کو نیوزی لینڈ میں نامعلوم مسلح شخص نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد میں موجود افراد پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اس دہشتگرد حملے میں کم ازکم 50 افراد جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد نو (9) ہے۔ یہ بات دو روز قبل دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں بتائی تھی۔
Mr Zeeshan Raza, his father Mr Ghulam Hussain and mother Ms. Karam bibi have now been confirmed to have embraced shahadat in the terrroist attack in #NewZealand. We are in touch with their family. A total of 9 Pakistanis embraced shahadat in #NewZealandTerrorAttack
— Dr Mohammad Faisal (@DrMFaisal) March 17, 2019