اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے دن ملا جلا رجحان رہا

اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن ملا جلا رجحان رہا، 100 انڈیکسں 239 پوائنٹس کی کمی سے 38 ہزار 612 پر بند ہوا۔ سونےکی فی تولہ قیمت ڈیڑھ سوروپےاضافے کےبعد69ہزار600روپے ہوگئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان رہا- کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 150 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا لیکن مارکیٹ میں تیزی برقرار نہ رہی اور انڈیکس مسلسل اتار چھڑاو کا شکار رہا –

100 انڈیکس میں 239 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی- کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 38 ہزار 612 پر بند ہوا جبکہ 30 انڈیکس میں 175 پوائنٹس کی کمی سے 18 ہزار 240 پر بند ہوا-

آج دن بھر پاور جنریشن اینڈ ڈسٹری بیوشن ، سیمنٹ اور کیمیکل کے سیکڑز میں سرگرمی دیکھی گئی- 107 کمپنیوں کے شئیرز کی قیمتوں میں اضافہ اور 197 کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی.

مارکیٹ کا حجم 7 کروڑ سے زائد حصص کا رہا جن کی مالیت 3 ارب روپے سے زائد رہی، سونےکی فی تولہ قیمت ڈیڑھ سوروپےاضافے کےبعد 69ہزار600 روپے ہوگئی۔10گرام سونے کی قیمت 129روپے اضافے کےبعد 59ہزار657 روپےہوگئی

گزشتہ روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 545 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 38 ہزار 851 پر بند ہوئی تھی۔

کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج مثبت زون میں ٹریڈ کرتی رہی جب کہ ابتدا میں ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 240 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا تھا۔

گزشتہ کاروباری ہفتہ کے آخری روز جمعہ کو 100 انڈیکس 501 پوائنٹس کی کمی سے 38 ہزار 306 پر بند ہوا تھا۔

جمعہ کو مارکیٹ میں 10 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔ مجموعی سرمایہ کی مالیت 3 ارب 91 کروڑ رہی۔  جمعہ کے پہلے سیشن کے اختتام پر 100 انڈیکس 354 پوائنٹس کمی سے 38453 کی سطح پر آگیا تھا۔

گزشتہ ہفتہ مجموعی طور پر مارکیٹ میں منفی رجحان موجود رہا اور سرمایہ کار ایک بار پھر سرمایہ لگانے میں محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں