پنجاب فوڈ اتھارٹی کا فیس بُک پیج ’’ویری ریسپانسو‘‘ قرار

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا فیس بُک پیج ’’ویری ریسپانسو‘‘ قرار

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا فیس بُک پیج


لاہور:فیس بک انتظامیہ نے تیز ترین شکایات حل کرنے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی فیس بک پیج کو “ویری رسپانسو” کا بیچ لگا دیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ “ویری رسپانسو” کا اعزاز ہر شکایت کا 15 منٹ میں جواب دینے پر حاصل ہوا ہے۔

کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نےدعوی کیا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی فیس بک پیج پر موصول ہونے والی 99 فی صد شکایات کا ازالہ کیا جاتا ہے۔ایک فی صد ایسی شکایات ہوتی ہے جو غیر متعلقہ ہونے کی وجہ سے بند کر دی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کا ازالہ اولین ترجیح پر کرنا پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مشن ہے۔رائے عامہ کی مدد سے خوراک کے مسائل کا پتہ لگانے اور ان کے خاتمے میں بڑی مدد ملتی ہےپنجاب کے ہر فرد کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کا پیغام بر اور ایمبیسیڈر مانتے ہیں۔شکایات اور تجاویز کے اندارج کے لیے “پنجاب فوڈ اتھارٹی” کے نام سے فیس بک پیج پر ان باکس کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اینڈرائڈ موبائل اپلیکیشن “پنجاب فوڈ اتھارٹی آفیشیل” کے نام سے گوگل پلے سٹور سے ڈاون لوڈ کی جا سکتی ہے۔شکایات کے لیے ویب سائٹ www.pfa.gop.pk
اور ٹال فری ہیلپ لائن 080080500 کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔ تمام پلیٹ فارمز پر موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:471 فوڈ بزنس آپریٹرز مختلف بیماریوں کا شکار ہیں،پنجاب فوڈ اتھارٹی

یہ بھی پڑھیے:پنجاب فوڈ اتھارٹی کا آپریشنل ٹیموں کے شیڈول کا اعلان

یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں پنجاب فوڈ اتھارٹی میڈیکل اسکریننگ لیب نے سال 2019 کی کارکردگی رپورٹ جاری کی تھی ۔

رپورٹ کے مطابق پانچ ہزار 882 فوڈ ورکرز کے ٹیسٹ، 471 فوڈ بزنس آپریٹرز مختلف بیماریوں کا شکار ہیں جبکہ 154 افراد ٹائیفائیڈ کی بیماری میں مبتلا پائے گئے ہیں۔ اسی طرح 26 میں ٹی بی، 130 میں ہیپاٹائٹس بی اور 161 افراد میں ہیپاٹائٹس سی کی تشخیص ہوئی ہے۔

جنوری 2019 میں خوراک کے کاروبار سے منسلک پانچ ہزار 882 افراد کا معائنہ کیا گیا جس کے بعد یہ رپورٹ جاری کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں