روہی چولستان میں ’چنن پیر‘‘ کا میلہ


بہاولپور میں چولستان کی سرزمین پر چنن پیر کا 742 واں عرس جاری ہے جس میں جنوبی پنجاب بھر سے لاکھوں عقیدت مندوں اور زائرین میلے میں شرکت کے لیے آئے ہیں۔

سات جمعراتوں تک جاری رہنے والے اس ثقافتی میلے کی پانچویں جمعرات عروج پر ہوتی ہے۔

ویسے تو سات جمعراتیں ہیں.مگر پانچویں جمعرات کو فجر کے بعد سے ہی زائرین آنا شروع ہوجاتے ہیں اور شام تک لاکھوں زائرین آجاتے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہےکہ ہر سال ملک بھر سے لاکھوں عقیدت مند بابا چنن پیر کے میلے پر آتے ہیں اور منتیں مرادیں مانگتے ہیں۔

بہاولپور انتظامیہ کی جانب سے یہاں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ مقامی سطح پر ایک روزہ تعطیل کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں