امریکی صدر نے 4 کھرب 75 ارب ڈالر کا بجٹ تجویز کر دیا

امریکی ادارے کلوروکوئن دوا سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے، امریکی صدر

فوٹو: فائل


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ مالی سال کے لیے 4 کھرب 75 ارب ڈالر کا تاریخی بجٹ تجویز کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فوج کے لیے رقم میں اضافے کی تجویز دے دی۔

امریکی صدر نے سرحدی دیوار کے لیے اربوں ڈالر مختص کر دیے جب کہ امریکی صدر نے ہیلتھ کیئر کے لیے رقم میں کٹوتی کر دی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے مالی سال کے لیے ایک کھرب ڈالر خسارے کا بجٹ تجویز کر دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے بجٹ میں خلائی فورس کو فوج کا حصہ بنانے کی تجویز بھی دی ہے۔

گزشتہ سال اگست میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سال 2019 کے لیے دفاعی اخراجات کے بل پر دستخط کیے تھے۔  716 ارب ڈالرز کے بل میں امریکی افواج کی تنخواہوں میں دو اعشاریہ چھ فیصد اضافہ کیا گیا۔

بِل میں امریکی فوج کے لیے 77 نئے ‘ایف-35’ لڑاکا طیارے خریدنے کے لیے ساڑھے 7 ارب ڈالر کی رقم مختص کی گئی تھی۔ یہ طیارے امریکی کمپنی ‘لاک ہیڈ مارٹن’ نے تیار کرنے تھے جب کہ بِل میں پاکستان کے لیے مختص فوجی امداد میں کٹوتی کر دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں روس اور چین نشانہ،امریکہ کے دفاعی بجٹ پر دستخط

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ کو امریکی فوج کےلیے بہترین سرمایہ کاری قرار دیا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ بہت جلد ہم دشمنوں سے خلا میں اسلحہ اسٹور کرنے کی دوڑ میں بھی آگے ہوں گے۔

گزشتہ سال مارچ میں نئے مالی سال کے امریکی کانگریس نے 13 کھرب ڈالر مالیت کے بجٹ کی منظوری دی تھی۔

ڈیموکریٹ اور ری پبلکن رہنماؤں کے درمیان کئی ہفتوں تک جاری رہنے والی بات چیت کے بعد بالآخر مالیتی بِل میں میکسیکو کی سرحد پر دیوار اور دیگر رکاوٹیں تعمیر کرنے کے لیے ایک ارب 60 لاکھ ڈالر مختص کیے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں