لاہور: کے ایف سی کا پورا عملہ خواتین پر مشتمل 


 لاہور: صنف نازک ہیں توکیا، ہم کسی سے کم نہیں،لاہورمیں فاسٹ فورڈ کا مشہور کے ایف سی کا منفردریسٹورنٹ مرکزنگاہ بن گیا، پوراعملہ خواتین پرمشتمل ہے۔

انوکھے ریسٹورنٹ میں آنے والوں اوروہاں کام کرنے والی باہمت لڑکیوں کا کہنا ہے کہ ہم کسی سے کم نہیں اگر ہمت کریں سب کرسکتے ہیں۔

گرم گرم فرائز بنانا ہے یا مزیداربرگر تیار کرنے ہوں یا پھرکرنا ہو چکن فرائی۔ یہ سب کام کرتی ہیں لڑکیاں،وہ بھی کمال مہارت سے، کےایف سی کے اس منفرد ریسٹورنٹ کا سارا عملہ خواتین پرمشتمل ہے، جنہیں دیکھ کروہاں آنے والے خوش ہوتے ہیں اورحیران بھی۔

ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے یہاں کام کرنے والی ماہ رخ کہتی ہیں کہ لگن سچی ہو تو کوئی طاقت آپ کا راستہ نہیں روک سکتی۔

یہاں کی ایک اور لڑکی علینہ کا کہنا تھا کہ ہم یہاں کام کررہی ہیں، کوئی ڈر خوف نہیں۔ شروع میں سب روکتے تھے منع کرتے تھے لیکن ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔

ریسٹورنٹ منیجرعائشہ کا کہنا تھا کہ کبھی کوئی بھی مسلہ ہووہ باآسانی حل کرلیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں کافی عرصے سے یہاں ہوں کسی کو کوئی مسئلہ ہوتا ہی اس کو میں حل کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔

ریسٹورنٹ آنے والے بھی کے ایف سی کے اقدام کو قابل ستائش قراردیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ دوسرےاداروں کو بھی خواتین کی ترقی کے لیے آگے آنا چاہئیے۔

وجود زن سے ہے تصویر کائنات کے رنگ، یہ ایک حقئقت ہے۔ جسے پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں تسلیم کرنے کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں