بھارت کی جانب سے ڈوزیئر کو مسترد کیے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ڈاکٹر فیصل

بھارت کی جانب سے ڈوزیئر کو مسترد کیے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ڈاکٹر فیصل

اسلام آباد: پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ڈوزیئر کو مسترد کیے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ بھارت کے بھیجے گئے ڈوزیئر کا پاکستان میں جائزہ لیا جارہا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ بھارت کی جانب سے ایسا کہنا کہ پلوامہ حملوں کے ڈوزیئر کو پاکستان نے مسترد کردیا ہے بالکل غلط ہے۔ ہم بہت جلد اس پر اپنا اظہار خیال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بال اب بھارت کے کورٹ میں ہے:ڈی جی آئی ایس پی آر

واضح رہے ایک ہفتے قبل بھارت کی جانب سے پلوامہ حملوں سے متعلق ڈوزیئر دفتر خارجہ کو موصول ہوا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا تھا کہ بھارت سے موصول ہونے والے ڈوزیئر کا دفتر خارجہ میں مشاہدہ کیا جائے گا اور ڈوزئیر میں موجود قانونی شواہد کا جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ اگر ثبوت اس قابل ہوئے کے اس پر کارروائی کی جائے تو پاکستان ضرور کارروائی کرے گا جب کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان بھی اس حوالے سے واضح اعلان کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پلوامہ واقعہ کی تحقیقات اور مذاکرات کی پیشکش ایک بار پھر دہرائے جانے کے بعد بھارتی نے ڈوزیئر قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنر کے حوالے کیے۔


متعلقہ خبریں