شاہی قلعے میں پکچر وال کی بحالی کا کام جاری

شاہی قلعے میں دنیا کی سب سے بڑی پکچر وال کی بحالی کا کام جاری

اسلام آباد: دنیا کی سب سے بڑی پکچر وال کی بحالی کا کام جاری ہے۔ شاہی قلعہ لاہور میں موجود دنیا کی سب سے بڑی پکچر وال کی بحالی کا کام مارچ میں مکمل ہو جائے گا۔

دیوار کے مغربی حصے کی لمبائی 350 فٹ اور اونچائی 50 فٹ ہے جبکہ دیوار میں 635 نمونے محفوظ ہیں۔ دیوار کی بحالی کا کام والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی اور آغا خان ٹرسٹ کلچرل سروس نے ستمبر 2016 میں شروع کیا تھا۔

مغل بادشاہ اکبر نے تقریباً 400 سال پہلے اس دیوار کو تعمیر کیا۔ اس کے بعد جہانگیر اور پھر شاہ جہاں نے 1632 میں اسے مکمل کیا۔ یہ دیوار تین مغل بادشاہوں کی فنکارانہ خصوصیات کی نمائندگی کرتی ہے۔

یہ شاندار پکچر وال موزیک ٹائل، فریسکو ورک، برکس ورک پر مشتمل ہے۔ دیوار اپنے طول و عرض، ساخت اور رنگوں کی وجہ سے غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے۔

لاہور کا شاہی قلعہ اپنی ایک تاریخی اہمیت رکھتا ہے اور اس قلعے سے وہی جاہ و جلال جھلکتا ہے جس کی وہ صدیوں تک علامت رہا ہے۔ ایک طرف اس میں موجود ان قلعوں کا مقصد بیرونی خطرات سے حفاظت تھا تو اس کی  تعمیراتی بھی کسی شاہکار سے کم نہیں۔

کئی ایکڑ پر محیط اس تاریخی ورثے میں کم وبیش 20 سے زائد یاد گاریں موجود ہیں۔ جو لگ بھگ گزشتہ 500 برس میں اس مسکن کو بنانے والے بادشاہوں اور ان کے ادوار کی نشانیاں ہیں۔


متعلقہ خبریں