نادرا کسی پاکستانی کی تصدیق کیلئے ترکی سے پیسے نہیں لے گا، وزیر داخلہ

نادرا کسی پاکستانی کی تصدیق کیلئے ترکی سے پیسے نہیں لے گا، وزیر داخلہ | ہم نیوز

اسلام آباد: ترکی اور یونان میں 50 ہزار غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن کے معاملے پر وزیر داخلہ نادرا کی جانب سے پاکستانی شہریوں کی تصدیق کیلئے ترکی سے سات لاکھ ڈالر مانگنے پر برہم ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق نادرا کسی پاکستانی کی تصدیق کیلئے ترکی سے پیسے نہیں لے گا۔

وزیر داخلہ نے تین رکنی کمیٹی بنا کر انسانی اسمگلنگ پر آگاہی مہم چلانے کا حکم دے دیا۔

وزارت داخلہ نے ہدایت دی کہ نادرا کا وفد ترکی بھیجا جائے اور وہاں موجود پاکستانی اور افغانستان کے قیدیوں کی تصدیق کیلئے اقدامات کرے۔

تین رکنی کمیٹی کو ٹائم لائنز اور ٹاسکز بتا کر رپورٹ جمعہ تک جمع کرانے کا بھی حکم دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق 50 ہزار سے زائد پاکستانی تارکین وطن کو ملک واپس لانے کیلئے وزارت داخلہ میں اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزارت خارجہ، وزارت داخلہ، ایف آئی  اے، ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور وزارتِ داخلہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

ترکی اور ایران کی جیلوں اور کیمپوں میں 50 ہزار سے زائد پاکستانی تارکین وطن موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں