29,000 نوجوانوں کی واجب الادا رقم جاری

29,000 نوجوانوں کی واجب الادا رقم جاری

پاکستان سیٹیزن پورٹل کی جانب سے عوامی شکایات کا ازالہ تیزی سے جاری ہے۔ وزیراعظم ہائوس سے جاری اعلامیے کے مطابق  282 نوجوانوں کی شکایت کے تناظر میں 29,000 نوجوانوں کی واجب الادا رقم جاری کردی گئی ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے وظیفے کی مد میں انٹرن شپ پروگرام کے تحت نوجوانوں کے لئے مارچ 2018 سے زیر التواء واجب الادا رقم جاری کرنے کا فیصلہ کیا ۔

نو سو اکتالیس ملین روپے کی ادائیگی کے احکامات جاری، وزارت خزانہ نے واجبات کے لئے رقم جاری کردی گئی۔

واجبات کی ادائیگی میں پاکستان سیٹیزن پورٹل کے کلیدی کردار کے بدولت 29,000 نوجوانوں کے لیے رقم کی منظوری حاصل کی گئی۔ 29,000 نوجوانوں کو ان کے واجبات اسی ہفتے ادا کردیے جائیں گے۔

بیان میں کہا گیاہے کہ  حکومت پاکستان اور وزیراعظم پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ اس بات کی حساسیت سے بخوبی واقف ہے ۔پاکستان کا اصل اثاثہ اس کے نوجوان ہیں اور ان کے مسائل حل کئے بغیر ترقی ممکن نہیں ۔ جس وجہ سے انہوں نے وزیر اعظم کے سامنے یہ مسئلہ رکھا۔

وزیراعظم عمران خان کے وژن پر عمل پیرا پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ ایسے ہی ہر طبقے کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں رہے گا۔

یہ بھی پڑھیے:عوام کے ساتھ جڑ کر مسائل حل کرنے کا طریقہ کامیاب ہوا، عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے اپیل کی تھی کہ عوام اپنے مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم شکایتی پورٹل کا استعمال کریں۔ ماہ نومبر اور دسمبر کے 47 روز میں ایک لاکھ 72 ہزار شکایات پورٹل کو موصول ہوئیں۔ جن میں سے 59 ہزار شکایات حل کی گئیں جب کہ باقی پر کام ہو رہا ہے۔

وزیراعظم نے بتایا تھا کہ 29  ہزار لوگوں نے اپنی شکایات کے حل کے بعد اپنی رائے بھی دی۔

وزیر اعظم شکایات سیل 28 اکتوبر کو قائم کیا گیا تھا اور وزیر اعظم کی جانب سے عوام کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

وزیر اعظم کے ٹوئٹ پر لوگوں نے شکایات حل نہ ہونے کی طرف بھی متوجہ کیا۔ عمران خان کو بتایا گیا کہ ہماری شکایات حل نہیں کی جا رہی ہیں۔

عمران خان کے شکایات سیل پر لوگوں کو براہ راست شکایت درج کرانے کی سہولت حاصل ہے۔


متعلقہ خبریں