’بین الصوبائی وزارتی کمیٹی میں سندھ کی نمائندگی نہ ہونے پر افسوس ہوا‘

کورونا کیسز میں اضافہ: این سی او سی کا اجلاس کل طلب

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت کے آنے کے بعد تیسری بین الصوبائی وزارتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تاہم اس میں سندھ کی نمائندگی نہیں تھی جس کا افسوس ہے۔

بین الصوبائی تعلیمی کانفرنس کے موقع پر پریس بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے تعلیم کے جو اہداف ہیں وہ قومی اہداف ہیں، ہم نے شرح خواندگی کو بڑھانا ہے، بچوں کی اسکولوں میں تعداد بڑھانی ہے یہ سب قومی مسائل ہیں۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ بورڈ اور یونیورسٹی میں بھی تعلیمی کیلنڈر ایک جیسا ہونا چاہیے، مختلف بورڈ اور یونیورسٹیاں الگ الگ امتحانات لے رہی ہیں جس سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، کوشش ہے کہ پورے ملک میں یکساں نظام لایا جائے، آج مشاورت کی ہے جلد ایک مربوط پلان سامنے لائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ باقی صوبوں سے وزراء یا سیکرٹری حضرات شامل ہوئے تاہم سندھ سے کوئی شامل نہیں۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ تعلیم سیاست سے بالاتر ہے یہ قومی اہداف میں شامل ہے۔

انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ منصوبہ بندی کے تحت شرح خواندگی کو 70 فیصد تک لے جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مخلتف آئیڈیاز پر آج گفتگو ہوئی جس سے لوگوں کو ترغیب دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں