شعیب ملک کو بھارت نہیں آنے دینگے، بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکی

شعیب کو الوداعی میچ کس نے نہیں کھلایا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

ورلڈکپ میں پاکستان کو باہر نکالنے میں ناکام ہونے کے بعد بھارتی انتہا پسندوں نے قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کو بھارت نہ آنے کی دھمکی دے ڈالی۔

بی جے پی کے ریاست تلنگانہ سے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے بھارتی میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ شعیب ملک نے ’ہمارا پاکستان زندہ باد‘ کا ٹویٹ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شعیب ملک کو  تلنگانہ اور حیدر آباد میں نہیں آنے دیں گے۔ راجہ سنگھ نے وزیر اعلیٰ تلنگانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ثانیہ مرزا کو ریاست کی برانڈ ایمبیسڈر کے عہدے سے ہٹایا جائے

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہیں گے کہ ہمارے پیسے کسی پاکستانی بہو پر خرچ ہوں۔

مزید پڑھیں: ائر اسٹرائیک، مودی سرکار کے لیے جھوٹ چھپانا مشکل

خیال رہے کہ پلوامہ حملے میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے عندیہ دیا تھا کہ پاکستان کو ورلڈکپ 2019 سے باہر نکلوانے کیلئے آئی  سی سی سے رابطہ کیا جائے گا۔

آئی سی سی کو بھیجنے کیلئے لکھے گئے خط کے ایجنڈے میں شامل تھا کہ پاکستان دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے اور بھارت میں ہونے والے حالیہ پلوانہ حملے میں بھی ملوث ہے۔

تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت کو موقف مسترد کردیا تھا۔

بھارتی کھلاڑیوں کو اضافی سیکیورٹی دینے کا مطالبہ بھی آئی سی سی نے مسترد کر دیا ہے۔

آئی سی سی حکام کا کہنا ہے کہ  ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی کسی بھی ٹیم کو کوئی سیکیورٹی خدشات نہیں ہیں۔


متعلقہ خبریں