سعودی عرب کے وزیرخارجہ کل پاکستان آئیں گے، فواد چوہدری


لاہور: پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر کل بروز اتوار پاکستان تشریف لائیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سپرئیر یونیورسٹی کے کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پوری دنیا پاکستان کے مؤقف کی تائید کررہی ہے۔ پاکستان میں تمام پارٹیاں متحد ہیں جس کی وجہ سے ایران، ترکی، قطر اور تمام ممالک پاکستان کی پشت پر کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ اس وقت تقسیم شدہ بھارت سے ہے اور کامیابی متحد لوگوں کی ہوتی ہے، پاکستان خطےمیں امن چاہتاہے، افغانستان میں امن کےلیےہم نےمخلصانہ کوششیں کیں، افغانستان میں بدامنی سےپاکستان بھی متاثرہوتاہے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ خطےمیں امن واستحکام ہماری ترجیح ہے، افغانستان میں جب حالات خراب ہوتے ہیں تو پاکستان میں بھی منفی اثر آتا ہے، جنگ سےنہیں مل بیٹھنےسےمسائل حل ہوتےہیں، بھارت کواپنامائینڈ سیٹ تبدیل کرنےکی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیرکے لیے ہم  نے 3جنگیں لڑی ہیں اور چوتھی کیلئے بھی تیار ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی متحد قیادت نے پیغام دیا کہ بھارت کے پاس تین آپشن ہیں جنگ کرنا چاہتے ہیں  تو ہم پہلے تین جنگیں لڑ چکے ہیں چوتھی بھی لڑ لیں گے، دوسرا آپشن یہ ہے کہ اگر بھارت ہمیں کمزور کرنا چاہتا ہے تو ہم بھی اسے کمزور کریں گے، بھارت کو تیسرا آپشن یہ دیا کہ آئیں بیٹھ کر امن کی بات کریں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیرسے ہمارا خون کا رشتہ ہے، مسئلہ کشمیرحل کیے بغیرخطےمیں امن قائم نہیں ہوسکتا، بھارت نےکشمیرکوفوجی چھاوَنی میں تبدیل کردیا ہے، وہاں ہر 10 کشمیریوں پر ایک بھارتی فوجی لگادیا گیا ہے، بھارت کشمیر کو ایک علاقہ کے طور پر دیکھتا ہے لیکن ہمارا رشتہ خون کا ہے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان  مستحکم افغانستان اور بھارت سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں