واہگہ بارڈر پر پاکستانی پر جوش، بھارت میں خاموشی

واہگہ بارڈر پر پاکستانی پر جوش، بھارت میں خاموشی

واہگہ بارڈر پر پاکستانیوں کا جذبہ قابل دید رہا ،فوٹو۔ ہم نیوز اسکرین شاٹ–


اسلام آباد: واہگہ بارڈر پر پاکستانی پر جوش جبکہ بھارت میں خاموشی دیکھی گئی۔ سرحد پرپاکستانیوں کا جذبہ تو قابل دید رہا جبکہ بھارت کی طرف تو سیٹیں تک خالی پڑی ہوئی تھیں۔

واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کے دوران پاکستانی شائقین نے فلک شگاف نعرے بازی کی اور بھر پور جذبے کا مظاہرہ کیا جبکہ واہگہ بارڈر پر بھارتی شائقین کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہی اور بیشتر سیٹیں  خالی رہیں۔

واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنےکی تقریب کے دوران واہگہ بارڈر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

واضح رہے پاکستان کی جانب دو بھارتی طیارئ گرائے جانے کے بعد پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں ریلیاں کا سلسلسہ  جاری رہا جبکہ عوام نے پاک فوج کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان آرمی زندہ باد ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

ملک کے مختلف حصوں میں نکالی گئی ریلیوں میں پاک فوج زندہ باد، پاکستان زندہ باد سمیت افواج پاکستان کے حق میں پر زور نعرے بازی کی گئی جبکہ بعض علاقوں میں پاک فوج کی گاڑیوں پر پھول بھی نچھاور کیے گئے۔

اسی طرح وفاقی دارالحکومت میں بھی عوام کی جانب سے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے طلبا نے پاک فوج کے حق میں اور  بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

طلبا نے بھارت کے خلاف پلے کاڈرز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر طلبا نے پاک فوج کے حق میں نعرے  بازی کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وطن عزیز کی حرمت پر کوٸی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ جذبہ حب الوطنی سے سرشار طلبہ کی کثیر تعداد نے ریلی میں شرکت کی۔

سلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس کے وکلا کی جانب سے بھی بھارتی جارحیت کے خلاف ریلی نکالی گئی جبکہ اسلام آباد بارکے وکلا نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی۔ ۔ریلی کی قیادت ایڈوکیٹ سپریم کورٹ عادل عزیز قاضی نے کی۔


متعلقہ خبریں