بھارتی شرپسندی جنگ کو ہوا دینے کی کوشش ہے، تجزیہ کار



اسلام آباد: بھارت کی دراندازی پر پاکستانی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ بھارتی شرپسندی جنگ کو ہوا دینے کی کوشش ہے۔ پاکستانی فوج کو بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے رہنا چاہے۔

ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب نے کہا کہ ہمیں اپنی سرحدوں پر مکمل نظر رکھنی چاہیے اور جب بھارت کی جانب سے سرحد کی خلاف ورزی کی جائے تو اسی طرح انہیں بھرپور جواب دینے کی ضرورت ہے۔

سینئر تجزیہ کار بریگیڈیئر ریٹائرڈ غضنفر نے کہا کہ بھارت کے مائنڈ سیٹ کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ بھارتی راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) ایک دہشت گرد تنظیم ہے اور یہ دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہے اور ہمیشہ سے ہی انہوں نے دہشت گردی کو ہوا دی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی بھارتی دہشت گرد تنظیم آر ایس ایس کا دوسرا وزیر اعظم ہے اور اس کی ذہن میں دہشت گردی کا خناس بھرا ہوا ہے۔ آر ایس ایس کی کارروائیوں کی وجہ سے بھارت کو کافی نقصان ہو چکا ہے

سابق وزیر دفاع نوید قمر نے ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شرپسندی کو ہوا دینے کی کوشش ہے۔ ہمیں اپنا دفاع کرنے کا پورا پورا حق حاصل ہے اور بھارتی دراندازی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

انہوں ںے کہا کہ بھارتی خلاف ورزیوں کو عالمی سطح پر اٹھانے کی ضرورت ہے اور او آئی سی اجلاس میں بھی اس پر بات کرنی چاہیے۔

جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا کہ بھارتی گولہ پھینکنے کی کارروائی بہت بڑا جرم ہے اور افواج پاکستان کی جانب سے زبردست کارروائی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی فضائیہ کی دراندازی: پاک فضائیہ کی کارروائی پر دشمن فرار

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھارتی دراندازی پر اقوام متحدہ میں جانا چاہیے اور اس بھارتی دراندازی کے خلاف بھرپور آواز اٹھانی چاہیے۔ پاکستان آرمی نے اپنے ٹارگٹ خود چننے کا کہا ہوا ہے جو بھارت کو کافی مہنگا پڑے گا۔

اس موقع پر بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نے کہا کہ بھارت کو اس طرح کی دراندازی سے کافی نقصان اٹھانا پڑے گا اور اس کے بہت زیادہ خراب اثرات مرتب ہوں گے۔ اس خلاف ورزی پر پاکستان کوعالمی سطح پر آواز اٹھانی چاہیے۔


متعلقہ خبریں