ملازمہ پر تشدد، شیر میانداد پر مقدمہ درج

ملازمہ پر تشدد، شیر میانداد پر مقدمہ درج | ہم نیوز

لاہور : معروف قوال اور گلوکار شیر میانداد، اہلیہ اور بیٹی کے خلاف ملازمہ پر مبینہ تشدد کے باعث مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ گھریلو ملازمہ 12 سالہ عارفہ کی والدہ شمیم اختر کی مدعیت میں تھانہ سبزہ زار میں درج کیا گیا۔

شیر میانداد، اس کی اہلیہ نائلہ اور بیٹی امل نے ملازمہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، گھریلو ملازمہ کے بال کاٹے، برہنہ ویڈیو بنا کر دھمکیاں دی گئیں۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ملزموں نے گھریلو ملازمہ کے جسم کو لوہے کے گرم راڈ سے بھی داغا، عارفہ کو دو ماہ کی تنخواہ بھی نہیں دی گئی۔

مزید پڑھیں: گھریلو ملازمہ پر تشدد، سابق وفاقی وزیر کا بیٹا گرفتار

عارفہ کو 6 ہزار ماہ وار پر رکھا گیا، اہلخانہ سے ملاقات بھی نہیں کروائی جاتی تھی،

’مجھ پر جھوٹا مقدمے درج کیا  گیا‘

دوسری جانب معاملے پر شیر میاں داد کا موقف بھی سامنے آگیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھ پر جھوٹا مقدمے درج کیا گیا ہے، دونوں ایف آئی آر کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین کی جانب سے پروپگنڈا کیا جا رہا ہے، حوا  کی  بیٹی پر تشدد کا سوچ بھی نہیں سکتا، اللہ کے کرم سے تمام الزام غلط ثابت ہو ں گے۔

اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم، وزیر اعلیٰ سمیت آرمی چیف سے انصاف کی اپیل کی۔


متعلقہ خبریں