بلوچستان میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ: دھماکے میں تین افراد جاں بحق

فائل فوٹو۔–


نصیرآباد: بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ  12افراد زخمی ہوگئے۔

واقعہ نصیرآباد کے علاقے  ڈیرہ مراد جمالی مزدور چوک کے قریب مقامی کلینک کے باہر کھڑی موٹرسائیکل میں نصب مواد سے ہوا۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے ایک شخص ہلاک جبکہ مقامی ڈاکٹر سمیت 12افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس اور سیکیورٹی فورس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے علاقے کو سیل کریدا ہے جبکہ زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

کچھ عرصہ قبل بلوچستان کے ضلع پشین میں دھماکے سے پانچ افراد زخمی ہو گئے تھے۔ عینی شاہدین نے بتایا تھا کہ دھماکہ  لیویز گاڑی کے قریب ہوا تھا۔

وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان نے پشین بم دھماکے کی مذمت کی تھی۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایات کی ہیں کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جائے اور سیکیورٹی کو مزید موثر بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تھا۔


متعلقہ خبریں