شوہر نے بیوی اور بچوں کو قتل کر کے خود کو آگ لگالی

شوہر نے بیوی اور بچوں کو قتل کر کے خود کو آگ لگالی

فائل فوٹو۔–


کھاریاں: شوہر نے بیوی اور بچوں کو قتل کرکے خود کو آگ لگالی اور ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے کہا کہ مرنے والوں میں ملزم کی بیوی،  دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں جن کی شناخت 37 سالہ نازیہ، 15 سالہ آمنہ 12سالہ زرقا، پانچ سالہ سمیع سے ہوئی ہے۔ ملزم نے گھریلو جھگڑے پر بیوی بچوں کو ڈنڈے اور چھریاں مار کر قتل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بیوی سے تلخ کلامی پر دلبرداشتہ خاوند نے خود کو آگ لگا لی

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے قتل کے بعد خود کو بھی آگ لگا لی،آگ لگنے سے سارا گھر جل گیا اور فیاض بھی جھلس کر ہلاک ہو گیا۔

شوہر نے اپنے تین بچوں کو چھریوں جبکہ بیوی کو ڈنڈے مار کر قتل کیا۔  ۔قتل کرنے کے بعد فیاض نامی شخص نے خود کو کمرے میں بند کر گھر کو آگ لگا کر خود بھی خودکشی کر لی

پولیس کے مطابق  مقتول کے چھ  بچے تھے جن میں سے ایک بیٹی اور دو بیٹے گھر نہ ہونے کی وجہ سے بچ گئے۔ جھگڑے کی وجہ گھر میں ناچاقی بتائی جاتی ہے۔ قتل کرنے والے شخص فیاض کی عمر 40 برس ہے۔

پولیس نے بتایا کہ پولیس اہل علاقہ کی مدد سے مصروف تفیش ہے۔


متعلقہ خبریں