راولپنڈی: آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے سبی میں آپریشن کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کے زمین میں چھپائے گئے اسلحہ و بارود کی بڑی کھیپ برآمد کی گئی ہے.
کچھ عرصہ قبل سیکیورٹی فورسز نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے پانچ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا تھا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھرمیں کامیابی سے جاری آپریشن ردالفساد کے تحت پنجاب رینجرز اور پولیس نے انسداد دہشت گردی آپریشن کیا تھا اور پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لاہور اور ڈی جی خان سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں کاررو ائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 24 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والا اسلحہ بھی قبضے میں لیا گیا۔
آپریشن ردالفساد کا آغاز 2014 میں پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے بدترین دہشت گرد حملے کےبعد کیا گیا تھا۔