ملک ریاض کیخلاف نیب میں جاری انکوائری تحقیقات میں تبدیل



اسلام آباد: سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن عملدرآمد کیس کی سماعت کل تین رکنی خصوصی بینچ کرے گا جبکہ ملک ریاض کے خلاف نیب میں جاری انکوائری کو تحقیقات میں بدل دیا گیا۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ موضع تخت پڑی، بحریہ ٹاؤن کراچی اور مری میں واقع گالف سٹی منصوبوں کی تحقیقات ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق ریفرنس تینوں منصوبوں پر دائر کئے جائیں گے، ریفرنس دائر کرنے کا جائزہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس میں لیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں بحریہ ٹاؤن کے تینوں منصوبوں پر چلنے والی تفتیش کا جائزہ لیا گیا، جس کے بعد تفتیش کو تحقیقات میں بدلنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ تحقیقات مکمل ہونے پر ملک ریاض کے خلاف ریفرنس دائر کئے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں