دبئی: متحدہ عرب امارات کی کئی ریاستوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی کم ہو گیا ہے۔
دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی بیشتر ریاستوں میں بارشوں کے ساتھ ساتھ تیز ہواؤں اور گرد و غبار کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ گرد آلود موسم کی وجہ سے متعدد اسکولوں میں جلد چھٹی کردی گئی ہے۔
تیز ہواؤں اور بارشوں کے باعث دبئی میں واقع گلوبل ولیج ایک دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
شارجہ میں گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے شہری گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ عجمان اور ابوظہبی میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔