ملک بھر میں موسم خشک اور سرد رہے گا


اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویزن میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کی ہیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں بعد اسلام آباد میں بارش کا امکان بھی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، قلات، ژوب، مکران، مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ آج ملک میں داخل ہو گا اور جمعرات تک برقرار رہے گا۔

لاہورمیں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکا ہے۔ سورج نے شہر میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں جبکہ شہر میں اگلے دو روز مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے بدھ کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب،اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر بارش کا امکان۔

اس کے علاوہ مالاکنڈ ڈویژن، ہزارہ ڈویژن، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے جبکہ بالائی سندھ میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ۔تاہم مکران اورکوئٹہ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔


متعلقہ خبریں