اسلام آباد: پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایات درج کرانے کے بعد حل ہونے پر مطئمن ہونے والوں کی تعداد 40 فیصد سے بھی کم ہے۔
ہم نیوزکے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل پرپنجاب سے 170215، خیبرپختونخوا سے 40896 شکایات موصول ہوئیں۔ اسی طرح سندھ سے 45699، بلوچستان سے 3782 اور اسلام آباد سے 116391 شکایات موصول ہوئیں۔
وزیراعظم ہاؤس میں قائم پورٹل کو گلگت بلتستان سے 201 اور آزاد کشمیر سے 1852 شکایات موصول ہوئیں۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سٹیزن پورٹل کے تحت 228609 شکایات کو حل کیا گیا جو کہ تمام شکایات کا 40.77 فیصد بنتی ہے۔
سٹیزن پورٹل کے تحت ملک بھر سے اب تک 343021 لوگوں نے شکایات درج کرائی ہیں، جبکہ اوورسیز سے 34356 شکایات اوربیرون ملک سے 1628 شکایات موصول ہوئی ہیں۔