ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان


اسلام آباد: جڑواں شہروں سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح  کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

لاہورمیں صبح سویرے سورج نکل آیا ہے جس کے بعد آئندہ دو روز تک موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  کراچی اور بلوچستان میں کل سے بارش کا نیا سسٹم داخل ہونے لی پیش گوئی کی گئی ہے۔ شمال مشرق سے ہوائیں 8 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہیں۔

گزشتی چوبیس گھنٹوں کے دوران ملم بھر میں موسم شدید سرد اور خشک رہا ہے۔

اس کے علاوہ اسکردو منفی 16، کالام منفی 15، استور منفی 13، بگروٹ منفی 12، گوپس منفی 10، ہنزہ منفی 09، مالم جبہ منفی 08، دروش منفی 06، راولاکوٹ، دیر منفی 05، میرکھانی، قلات، پارہ چنار منفی 04، کوئٹہ منفی 03، ژوب، گلگت، چترال اور مری میں منفی 02، چلاس اور گڑھی دوپٹہ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں