’حکومت جاتی ہے تو جائے،اصول کا سودا نہیں کرینگے‘



عمرکوٹ: وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ہمیں حکومت سے نہیں پاکستان کے مستقبل سے غرض ہے، حکومت جاتی ہے تو چلی جائے اپنے اصول کا سودا نہیں کریں گے۔

عمرکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں کہا جاتا ہے یہ سب اکٹھے ہورہے ہیں، ہمیں کہا جاتا ہے ان کا اکٹھا ہونا بڑے خطرے کی بات ہے،یہ حکومت نہیں چلنے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں لوگ کہتے ہیں جھک جاو، مل جاو، کوئی راستہ نکالو، یہ اکثریت توڑ دیں گے، یہ حلفیوں کو ملا لیں لیکن میں عمران خان کا پیغام دے دوں کہ یہ اگرسارے بھی مل جائے تو عمران خان کی قیادت میں اکیلے مقابلہ کریں گے۔

شاہ محمودقریشی نے جلسے کے شرکاءسے پوچھا کہ کیا تم بھی ساتھ دوگے، پولیس والا جعلی پرچے کاٹے گا، تم گبھرا جاوگے، تم ڈر جاوگے اس پر انہوں نے کہا کہ نہیں ہم نہیں ڈریں گے،  ہم ان سب کا تنہا مقابلہ کریں گے۔

 


متعلقہ خبریں