پنجاب اسمبلی نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کی منظوری دے دی


لاہور: پنجاب اسمبلی نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد وزیر قانون کی جانب سے تحریک پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی ہے۔

پنجاب میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مزاکرات کامیاب ہوگئے تھےْ۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کی 21 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی حکومت کو ملے گی جبکہ 19 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی اپوزیشن کے حوالے کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کے لیے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا نام پیش کیا جائے گا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے 19 قائمہ کمیٹیوں میں سے دو کمیٹیوں کی سربراہی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو دی جائے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے قائمہ کمیٹیوں کے لیے اپنے اپنےامیدواروں کے نام آج پیش کیے جائیں گے جس کے بعد ایوان سے کمیٹیوں کی منظوری بھی حاصل کر لی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق قائمہ کمیٹیوں کے سربراہوں کے ناموں کے حوالے سے اسمبلی اجلاس سے پہلے حکومت اور اپوزیشن کی مشاورتی ملاقات ہو گی جس کے بعد وزیر اعلی اور اسپیکر کی مشاورت سے سربراہوں کے ناموں کی منظوری حاصل کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں