معطل اراکین پارلیمنٹ کو اسمبلی اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیا


اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کر رکھی ہے جس کے تحت معطل اراکین اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتے۔

17 ارکان پارلیمنٹ کو الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے کی وجہ سے آج پارلیمنٹ سیشن کی کارروائی کا حصہ بننے سے روک دیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کے کل 342 ارکان پارلیمنٹ میں سے  325 ارکان نے اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرائی تھیں جن میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری بھی شامل ہیں۔

ای سی پی کی جانب سے 72 ارکان پارلیمنٹ کے ناموں پر مشتمل فہرست جاری کی گئی تھی۔ اس فہرست میں موجود 55 ارکان پارلیمنٹ نے اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرا دی تھیں۔

واضح رہے کہ معطل ہونے والے اراکان اسمبلی میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری،، ڈپٹی اسیپکر قومی اسمبلی قاسم سوری، احسن اقبال، حسین الہی، مصدق ملک، بی این پی کے سربراہ اختر مینگل، وزیر حصت عامر محمود کیانی، علی اعوان، راحیلہ مگسی، انوار الحق اور دیگر شامل تھے۔


متعلقہ خبریں