الیکشن کمیشن نے 332 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کردی


 اسلام آباد: اثاثوں کی تفصیلات نہ دینے پر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی مشکل میں پڑ گئے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 332 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور  ممبران نے کی منطوری  دی جس کے بعد اراکین کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر اراکین کی رکینت معطل کی گئی۔

ذرائع کے مطابق معطل ہونے والے اراکان اسمبلی میں  وزیر اطلاعات فواد چوہدری، عامر کیانی، راحیلہ مگسی، ڈپٹی اسیپکر قومی اسمبلی قاسم سوری، احسن اقبال، حسین الہی، مصدق ملک، بی این پی کے سربراہ اختر مینگل ،وزیرصحت عامرمحمود کیانی ،علی اعوان ، غلام بی بی بھروانہ ،راحیلہ مگسی، انوار الحق کاکڑ و دیگر شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی کے 72، سینیٹ کے 20 ، پنجاب اسمبلی کے 115، سندھ کے 52 ، خیبرپختونخوا کے 54  اور بلوچستان کے 19 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق معطل ارکان اسمبلی اجلاس اور قانون سازی میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

قومی اسمبلی کے 72، سینیٹ کے 20، پنجاب اسمبلی کے 115، سندھ کے 52، خیبر پختونخوا کے 54 اور بلوچستان کے 19 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں