منی بجٹ کل پیش کیا جائے گا



سلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کل پانچ سالہ ٹریڈ پالیسی فریم ورک کا اعلان بذریعہ منی بجٹ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق چار سلیبز پر کسٹم ڈیوٹی میں ایک فیصد کمی کی تجویز منی بجٹ کا حصہ ہے۔ حکومت منی بجٹ میں میں تقریباً 150 اشیاء کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز پیش کررہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے لگژری گاڑیوں (1800 سی سی ) کی درآمد پر ایمپورٹ ڈیوٹی میں 10 فیصد اضافے کی تجویز کی ہے۔

اس کے علاوہ اسمارٹ موبائلز پر ڈیوٹی کی شرح میں بھی اضافے کی تجویز کی گئی ہے جبکہ ریگولیٹری ڈیوٹی کی چھوٹ میں الیکٹرانکس، انجینئرنگ اور کیمیکلز اشیاء شامل ہیں۔

جن اشیاء پرآر ڈی چھ فیصد تھی اسے پانچ فیصد، 18 فیصد والی کو 19 اور 16 فیصد والی کو 15 فیصد کردیا جائے گا۔ ایس ایم ایز کو بہترین کاروباری ماحول مہیا کرنے کےلیے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق سستے گھروں کی تعمیر، زرعی شعبوں کی صنعت سمیت دیگر چھوٹے کاروباروں کو وسعت دینے کے حوالے سے مراعات کا اعلان بھی متوقع ہے۔

اس کے علاوہ سیکورٹیزکی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح صفر اعشاریہ صفرایک فیصد سے بڑھا کر دوگنا کرنے اور سی پیک کے منصوبوں میں استعمال ہونے والے سامان کو ٹیکس کی چھو ٹ دینے کی تجویز بھی منی بجٹ کا حصہ ہیں۔


متعلقہ خبریں