سعد رفیق کےمبینہ بے نامی اکاؤنٹس کے خلاف تحقیقات کا آغاز

فائل:فوٹو


اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے خواجہ سعد رفیق کے نامی اکاؤنٹس سے متعلق تفصیلات اکٹھی کرنا شروع کردی ہیں۔

نیب ذرائع نے ہم نیوز کو بتاا کہ خواجہ سعد رفیق کے خلاف بے نامی اکاؤنٹس سے متعلق تحقیقات کا بھی آغازکردیا گیا ہے، خواجہ سعد رفیق نے خالد حسین کے اکاؤنٹ کے ذریعے اربوں روپے منتقل کیے ہیں۔ خالد حسین کے اکاؤنٹ میں پیراگون سے 6 ارب 20 کروڑ 12لاکھ کی رقم منتقل ہوئی ہے۔

نیب کی دستاویزات کے مطابق دومختلف اکاؤنٹس سے پیراگون میں ایم ایس ایزگٹیو بلڑز نے 14 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جمع کروائی۔ ندیم ضیا کی اہلیہ شمع ندیم کے اکاؤنٹ میں 9  کروڑ 69 لاکھ ایم ایس ایزگٹیو بلڈز کے اکاؤنٹ سے منتقل ہوئے، اس کے علاوہ 13 کروڑ 74 لاکھ روپے رضیہ پروین کے اکاؤنٹ میں بھی منتقل ہوئے۔

نیب ذرائع کے مطابق تفصیلات اکٹھی کرنے کے بعد بینک اکاؤنٹس سے متعلق خواجہ سعد رفیق سے سوالات کیے جائیں گے۔

اس سے قبل آج خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ان کا سات روزہ ریمانڈ منظور کرلیا اور خواجہ برادران کو 26 جنوری کو دوبارہ احتساب عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

یاد رہے کہ ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق پر پیراگون اسکیم کے نام پر اربوں روپے فراڈ کا الزام ہے۔ نیب کے مطابق دونوں ملزمان نے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔

خواجہ برادران کو پیراگون سٹی کرپشن کیس میں مبینہ طور پر مالی فوائد حاصل کرنے کے الزام میں نیب نے 11 دسمبر 2018 کو لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت ضبط ہونے پرعدالت کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں