کارگیل کا پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان

وزیراعظم عمران خان کمپنی کارگیل کے سی ای او مارشل اسمتھ  سے مصحافہ کرتے ہوئے، ہم نیوز اسکرین شاٹ


اسلام آباد:  زراعت اور خوارک درآمد کرنے والی عالمی کمپنی کارگیل نے پاکستان میں 200 ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق کارگیل اگلے پانچ برس میں پاکستان کے زرعی شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گی۔ جن میں جانوروں کے کھانے اور ڈیری صنعتوں سمیت دیگر شعبے شامل ہیں۔

کمپنی کے سی ای او مارشل اسمتھ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں اس بات کا اعلان کیا۔ ملاقات میں وزیراعظم اور دیگر سئینرحکومتی حکام نے کمپنی کی جانب سے مستقبل میں کی جانے والی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر غور کیا۔

وزیراعظم نے مارشل اسمتھ  کی جانب سے سرمایہ کاری کے اعلان کا خیر مقدم کیا اور انہیں موجودہ حکومت کی جانب سے ملک کی ترقی کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کارگیل کے سی ای او مارشل اسمتھ  کو حکومت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

واضح رہے  کارگیل  کی جانب سے خوردنی تیل، ڈیری، گوشت اور جانور کے کھانوں کی صنعتوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں