عمران خان پانچ سال پورے نہیں کریں گے، زرداری



بدین: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرے گی، آپ کی سازشیں ہمارے خلاف نہیں عوام کے خلاف ہے۔

سابق صدر نے بدین میں فاضل راہو کے 32ویں برسی کے موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پانچ سال اپنی حکومت چلائی ہے اور ہم حکومت چلانا بھی جانتے ہیں۔ اگر عمران خان سے حکومت نہیں چل رہی تو یہ ہمیں بتائیں ہم ان کو بتائیں گے کہ حکومت کیسی چلانی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ ہم نے ہمیشہ غریب کا ساتھ دیا ہے اور ہم نے مہنگائی پر قابو پایا۔ موجودہ وزیر اعظم کو تو معلوم ہی نہیں ہوتا کہ ڈالر کی قیمت بڑھ رہی ہے انہیں تو ٹی دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ ڈالر مہنگا ہو رہا ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے مجھے وزیر فون کرتا تھا اور میں اضافے سے منع کر دیتا تھا۔ ان کی تو کوئی پالیسی ہی نہیں ہے اور نہ ہی انہیں عوام سے کوئی دلچسپی ہے۔ ہمارے پالیسی بھی ان کو اسکینڈل نظر آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بننے کے بعد ان کے تو اسکینڈل سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں جب کہ ہم اپنی سستی کی وجہ سے ان کے اسکینڈل ڈھونے میں ناکام رہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم نے اپنی حکومت میں ایسے ایسے کام کر کے دکھائے جس کی کسی کو توقع بھی نہیں تھے۔ ہم نے ملک بچانے کے لیے بلوچستان کے بلوچوں کے معافی بھی مانگی۔ غریب آدمی موجودہ حکومت کو ہاتھ اٹھا اٹھا کر بد دُعائیں دے رہا ہے۔


متعلقہ خبریں